ماہرہ خان نے بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنے کے سوال پر کیا جواب دیا؟


ماہرہ خان نے بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنے کے سوال پر کیا جواب دیا؟

میں ان لوگوں میں سے ہوں جو ثقافت کو منسوخ کرنے یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتے اور میں وسیع پیمانے پر بات کررہی ہوں: ماہرہ خان/ فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید ان دنوں امریکا میں اپنی فلم ‘لو گرو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی اور شرکا کے سوالوں کے جواب دیے۔

اداکارہ سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا آپ بالی وڈ میں دوبارہ کام کریں گی؟ اس پر ماہہر نےکہا کہ میرے خیال میں ہمیں ابھی خود یعنی اپنی انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، میں ان لوگوں میں سے ہوں جو ثقافت کو منسوخ کرنے یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتے اور میں وسیع پیمانے پر بات کررہی ہوں۔

انہوں نےکہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ صحیح نقطہ نظر ہے لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم سب جذباتی ہیں، ایسے مضبوط مؤقف کی وکالت کرنے کے بجائے، ہمیں اپنے حالات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کا ملک ہے جو آپ کی محفوظ جگہ ہے، مجھے یقین ہے کہ ہمیں اپنے آپ میں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگاتے ہوئے ان کے میوزک البم سے تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *