پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا ہے، یشونت سنہا


پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا ہے، یشونت سنہا

فوٹو: فائل

بھارتی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی۔ 

یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے، اس سے پہلے پلواما حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا تھا، تب اس کا پورا فائدہ مودی نے اٹھایا تھا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔

دوسری جانب بھارتی لوک سبھا میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ماہوا موئترا نے کہا ہے کہ پروفیسر علی خان محمودآباد کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا ہے کہ وہ ایک مسلمان ہیں، کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والا بی جے پی کا وجے شاہ آزاد گھوم رہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پروفیسر علی اور وجے شاہ دونوں کے خلاف ایک ہی طرح کی ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، لیکن دونوں کے ساتھ مختلف سلوک اس لیے ہے کہ پروفیسر علی مسلمان ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پروفیسر علی کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہےتو سوچیں کہ بھارت کے 20 کروڑ مسلمان کس حال میں رہ رہے ہوں گے ۔ 

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ آج سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتار پروفیسر علی خان محمود آباد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے پروفیسر کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنی زیر تفتیش پوسٹس سے متعلق آن لائن نہ کچھ لکھیں گے نہ بولیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *