اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کی ہے، ابھی ایسی کوئی ہدایت نہیں آئی: نثار جٹ


اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کی ہے، ابھی ایسی کوئی ہدایت نہیں آئی: نثار جٹ

بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں: رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کی ہے، ابھی ایسی کوئی ہدایت نہیں آئی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے نثار جٹ نے کہا کہ  بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کہتے ہیں کہ وہ ڈٹ کر کھڑے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کے حوالے سے کہی، عدم اعتماد کی بات ہماری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے آئی اور نہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی۔ 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ اپوزیشن نے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی چاہیے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھولیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *