Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 3:00 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کیخلاف ترک کمپنی عدالت جا پہنچی

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
  • ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
پاکستان

بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کیخلاف ترک کمپنی عدالت جا پہنچی

DAILY MITHAN May 16, 2025 0


بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کیخلاف ترک کمپنی عدالت جا پہنچی

فوٹو: غیر ملکی میڈیا 

نئی دہلی: بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے خلاف ترک کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے جمعرات کے روز قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو بنیاد بناکر جلیبی ائیرپورٹ سروسز کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی تھی جس کے خلاف کمپنی نے آج دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وزارت ہوا بازی نے اس بات کی کوئی وضاحت کیے بغیر لائسنس معطل کردیا کہ ادارہ کس طرح قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

کمپنی نے عدالت سے اس فیصلے کو روکنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو اس حوالے سے کوئی انتباہ نہیں دیا گیا اور اس طرح لائسنس معطل کرنے سے 3700 سے زائد ملازمتوں اورکمپنی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اثر پڑے گا۔

کمپنی کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ  بھارتی عدالت ممکنہ طور پر پیر کے دن اس معاملے کو سنے گی۔ 

جلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی دہلی، ممبئی اور بنگلورو سمیت بھارت کے 9 ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے بھارتی وزارت ہوا بازی کی جانب سے یہ ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس معطل کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

بھارتی سیاحتی ایجنسیوں کے مطابق ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کے بعد بھارتی شہریوں نے ان ممالک کے مشہور سیاحتی مقامات پر چھٹیاں منسوخ کرنا شروع کر دی ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026