کوہستان مالی کرپشن، خیبرپختونخوا کابینہ کا تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ


کوہستان مالی کرپشن، خیبرپختونخوا کابینہ کا تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل

کوہستان میں مبینہ مالی کرپشن سےمتعلق خیبرپختونخوا کابینہ نےتحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی خود وزیراعلیI علی امین گنڈاپور کریں گے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کوہستان میں مبینہ مالی کرپشن سےمتعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کمیٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ کمیٹی میں متعلقہ کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوہستان مالی اسکینڈل پر نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ نیب کو درکار تمام دستاویزات صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ملوث افراد  اور  اداروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ متعلقہ کابینہ اراکین پریس کانفرنس کے ذریعےکیس کے حقائق عوام کے سامنے رکھیں۔

وزیر اعلیٰ نے کابینہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کےنتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کو 50، 50 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *