بغیر ادویات کے جسم سے کولیسٹرول کو کیسے ختم کیا جائے؟


بغیر ادویات کے جسم سے کولیسٹرول کو کیسے ختم کیا جائے؟

 برا کولیسٹرول دل کیلئے بھی خطرناک ہے کیونکہ یہ دل کی شریانوں کو تنگ کردیتا ہے جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے/ فائل فوٹو

جسم میں کولیسٹرول کے اضافے کی سب سے بڑی وجہ غیر صحت مند کھانا اور ورزش نہ کرنا ہے جو بڑی بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے۔

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہمارے جسم میں دوطرح کے کولیسٹرول ہوتے ہیں ایک اچھا کولیسٹرول اور ایک برا کولیسٹرول، برے کولیسٹرول کی وجہ سے جسم میں چربی بننے لگتی ہے جس کے سبب ہم موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ ہی برا کولیسٹرول دل کیلئے بھی خطرناک ہے کیونکہ یہ دل کی شریانوں کو تنگ کردیتا ہے جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

اکثر لوگ اپنے کھانے پینے اور ورزش کا خیال نہیں رکھتے اور وہ ادوایات کے ذریعے جسم سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا چاہتے ہیں جو کسی خطرے سے کم نہیں۔

مندرجہ ذیل طریقے اپنا کر آپ بغیر کسی ادویات کے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں۔

چکنائی والے کھانوں سے پرہیز

سیر شدہ یا ٹرانس چکنائی والی غذائیں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاسکتی ہیں، سیر شدہ چکنائی والے کھانے میں ڈیری، گوشت،  فاسٹ فوڈ اور ناریل کا تیل شامل ہیں۔

فائبر سے بھرپور کھانوں کا استعمال

پھل، سبزیاں، دلیہ اور دالیں جیسے کھانوں میں فائبر کی خاصی مقدار ہوتی ہے جو جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے اور یہ برے کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں۔

ورزش

اگر آپ کسی بھی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو ورزش کو اپنا معمول بنالیں، ضروری نہیں کوئی بھاری بھرکم ورزش ہی کی جائے، چہل قدمی، دوڑنا اور رسی کودنا جیسی ورزش کے ذریعے سے بھی کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *