مالی مشکلات سے دوچار ماضی کے معروف گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگ گئی


مالی مشکلات سے دوچار ماضی کے معروف گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگ گئی

ماضی کے مایاناز گلوکار سلیم شہزاد نے پاکستانی فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے لیے 2 ہزارسے زائد گیت گائے/ فائل فوٹو

پاکستانی فلموں کے لیے یادگار گیت گانے والے ماضی کے معروف پلے بیک گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ماضی کے مایاناز گلوکار سلیم شہزاد نے پاکستانی فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے لیے 2 ہزارسے زائد گیت گائے۔

ان کی آواز نے فلم “ہیرا اور پتھر”، “تلاش”، “سوغات”، “غریبوں کا بادشاہ” اور “آوارہ جیسی 80 مشہور فلموں کو یادگار گیت دیے لیکن ماضی کی رومانوی آواز اب بہت نحیف ہوچکی ہے، بدقسمتی سے  آنکھوں کے غلط آپریشن نے ان کی بینائی بھی چھین لی ہے۔

گزشتہ دنوں ان کے گھر میں آگ لگنے سے قیمتی البمز، سی ڈیز اور کیسٹس جل کر خاک ہو گئے اور اس حادثے نے ان کی زندگی کے یادگار لمحات کو بھی چھین لیا ہے۔

سلیم شہزاد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ انتہائی دل شکستہ ہوکر حکومت سندھ اور گورنر سندھ سے داد رسی کی اپیل کررہے ہیں تاکہ عمر کے آخری حصے میں وہ در در کی ٹھوکریں نہ کھائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *