مسئلہ کشمیر حل کرنےکیلئے امریکا اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا: پاکستانی سفیر


مسئلہ کشمیر حل کرنےکیلئے  امریکا اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا: پاکستانی سفیر

فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک ہے، امریکی مداخلت سےپاک بھارت کشیدگی کم ہوئی۔

پاکستانی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کو مسلسل کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہوں گے۔ پاک امریکا تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعلقات سے عبارت ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *