ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے 2 ہفتے قبل خود استعفیٰ دیا: شعیب ملک


ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے 2 ہفتے قبل خود استعفیٰ دیا: شعیب ملک

یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن بہت سی ذمہ داریوں کے سبب میں اپنا کام اچھے سے سرانجام نہیں دے پارہا تھا جس کی وجہ سے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا: شعیب ملک__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پی سی بی کے مینٹور کی حیثیت سے استعفیٰ کی تصدیق کر دی اور کہا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے خود استعفیٰ دیا ہے۔

منگل کے روز یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔

شعیب ملک کا بیان:

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان نے کرکٹ فینز سمیت چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور  بتایا کہ دو ہفتے قبل انہوں نے خود تحریری طور پر پی سی بی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے 2 ہفتے قبل خود استعفیٰ دیا: شعیب ملک

فوٹو: اسکرین گریب

شعیب ملک نے بتایا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ذاتی کمٹمنٹس اور ذمہ داریوں کی وجہ سے مینٹور کا عہدہ جاری رکھنا مشکل تھا،  میں اپنا کام اچھے سے سرانجام نہیں دے پارہا تھا جس کی وجہ سے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے مطابق یہ ہی اس فیصلہ کا درست وقت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *