خیبرپختونخوا حکومت کی کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ


خیبرپختونخوا حکومت کی کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ

کوہ پیمائی ٹیکس کی چھوٹ 2025 سے 2026 تک ہوگی: ڈی جی ٹورازم اتھارٹی/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دے دی۔

صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی چھوٹ 2025 سے 2026 تک ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اقدام سےکوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *