راولپنڈی؛ پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی


فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

 راولپنڈی: پولیس لائنز میں افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پولیس لائنز فٹ بال گراؤنڈ میں پیش آیا۔ سی ٹی ڈی میں تعینات افسر کے بیٹے نے پولیس انسپکٹر کے بیٹے سمیت دو نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔

ملزم ارسل سی ٹی ڈی میں تعینات امتیاز علی کا بیٹا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک نوجوان احمر پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا گیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *