
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ رسوا ہونے کے بعد ایسا سیاپا کرنے کی بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا کیونکہ ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں تقریروں سے نہیں دھلتے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا تھا لیکن وہ آف کلر نظر آئے، انہوں نے اپنی تقریر میں پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔
اس تقریر سے متعلق جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف ہے، بھارتی وزیراعظم کی باڈی لینگویج ایک ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ رسوا ہونے کے بعد ایسا سیاپا کرنے کی بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا، ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں تقریروں سے نہیں دھلتے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو اب اپنی عوام سےجنگ لڑنی ہے، انہیں عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔
Leave a Reply