Skip to content
  • Thursday, 16 April 2026
  • 7:33 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا، تفصیلات جاری

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا، تفصیلات جاری

DAILY MITHAN May 12, 2025 0

[ad_1]

پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا، تفصیلات جاری

 آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔

پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔

پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکۂ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔

بھارت کی جانب سے حملے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہوئے تھے حملوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجی جارحیت اور ہمارے شہریوں کے بے رحمانہ قتل کے خلاف انصاف اور بدلہ لینے کا عزم کیا تھا، الحمدللہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں، رحمت، مدد اور نصرت پر شکر گزار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مومنین کو حکم دیا ہے کہ جب اُن پر ظلم کیا جائے تو وہ اُس کا مقابلہ کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم اللہ کے حضور انتہائی عاجزی کے ساتھ سجدہ ریز ہیں، اللہ نے ہمیں ہمارے عزم کو میدانِ جنگ میں فیصلہ کن اقدامات میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی۔

مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں 26 فوجی اہداف کونشانہ بنایا: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج نے26 بھارتی فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، براہموس میزائل ذخائر اور  ایس 400 سسٹمزکو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا، دشمن نے سفید جھنڈے لہرا کر جنگ بندی کی درخواست کی۔

پاکستان کا جواب تینوں مسلح افواج کے باہم مربوط تعاون کی ایک مثالی مثال تھا، فضا، خشکی، سمندر، سائبر میدانوں میں یہ ہم آہنگی کارروائی کی کامیابی، انتہائی درست نشانے، بھرپور تباہ کن قوت،بجلی کی سی رفتار سےکارروائی کو ممکن بنانے کا باعث بنی، تمام پلیٹ فارمز نے باہمی ربط و تعاون سے کام کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے طویل فاصلے تک اہداف کو درستگی سے نشانہ بنانے والے فتح سیریز میزائل ون اور 2 کا استعمال کیا، پاک فضائیہ کے درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں کا  اورطویل فاصلے تک مارکرنے والے ’لوئٹرنگ کِلر میونیشنز‘ اور توپوں کا استعمال کیا گیا۔

مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کے اندرونی علاقوں میں 26 فوجی اہداف کونشانہ بنایا گیا، وہ ادارے جوپاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینےکے ذمہ دار تھے انہیں بھی نشانہ بنایا گیا۔

نشانہ بنائے گئے اہداف میں سورت گڑھ، سرسہ، بھُج، نالیا، آدم پور، بھٹنڈہ، برنالہ، ہلواڑہ، اونتی پورہ، سری نگر، جموں، ادھم پور، مامون، امبالہ اورپٹھان کوٹ  میں فضائیہ اور ایوی ایشن کے اڈے شامل تھے جنہیں شدید نقصان پہنچایا گیا۔

بیاس اور نگروٹہ میں موجود براہموس میزائل ذخیرہ گاہیں بھی تباہ کردی گئیں، ان اڈوں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔

آدم پور اوربھُج میں ایس400 بیٹری سسٹمز کوبھی پاک فضائیہ نے مؤثر طریقے سے ناکارہ بنایا، اُڑی میں فیلڈ سپلائی ڈپو اور پونچھ میں ریڈار اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستانی شہریوں کیخلاف غیرقانونی آپریشن میں مددگار تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ٹاپ اور نوشہرہ میں موجود 10 بریگیڈ اور 80 بریگیڈ بھی مکمل طورپرتباہ کردیے گئے، فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹرزہمارے معصوم شہریوں اور بچوں کے قتلِ عام کی منصوبہ بندی میں مددگار تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کےاندر دہشتگرد حملے کرنے والی پراکسیز کو پناہ اور تربیت دینے والی سہولت گاہیں بھی تباہ کی گئیں، ان میں راجوڑی اور نوشہرہ میں موجود انٹیلیجنس یونٹس اوران کے فرنٹ لائن فیلڈ عناصر شامل ہیں۔

درجنوں پاکستانی مسلح ڈرونز بھارت کے بڑے شہروں پر پرواز کرتے رہے: آئی ایس پی آر

بھارت نےپاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کےلیےڈرونزکا استعمال کیا، ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ ہمارے شہریوں کو ڈراسکے اور خوف پھیلاسکے۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران درجنوں پاکستانی مسلح ڈرونز بھارت کے بڑے شہروں پر پرواز کرتے رہے، پاکستانی مسلح ڈرونزبھارت کے حساس سیاسی وحکومتی سہولت گاہوں پر پرواز کرتے رہے۔

ڈرونزبھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور مقبوضہ جموں وکشمیر سے گجرات تک پرواز کرتے رہے، ڈرونزکے ذریعے تباہ کن طویل فاصلے تک مارکرنے والی بغیرپائلٹ صلاحیت کو ظاہر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے جامع اور مؤثر سائبر آپریشنز بھی انجام دیے، بھارتی فوج کے آپریشنز جاری رکھنے کے اہم انفراسٹرکچرکو مفلوج اور کمزورکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ک پاکستان کی مسلح افواج کے پاس جدید، خاص نوعیت کی فوجی ٹیکنالوجیز  ہیں، اس تنازع میں محدود تعداد اور نوعیت کی ٹیکنالوجیز کو احتیاط کے ساتھ استعمال کیا۔

بھارتی فوج کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کےمقابلےمیں پاکستان کا فوجی ردعمل متناسب اور  محتاط رہا، آپریشن احتیاط سےترتیب دیاگیا تھا تاکہ شہریوں کی ہلاکتوں سے بچا جاسکے۔

مغربی محاذ پر دہشتگردی کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں بلاتعطل جاری رکھیں: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا کہ صرف انہی اداروں اور سہولتوں کو نشانہ بنایا گیا جو براہِ راست پاکستانی شہریوں پر حملوں میں ملوث تھیں، ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان کے اندر دہشتگرد حملے کررہے تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مشرقی محاذ پر آپریشنز میں مصروف تھیں تو  خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں براہِ راست ملوث ہے، بھارت نے پراکسی عناصرکو اس دوران مکمل فعال کردیا تاکہ ہماری توجہ کو ہٹایا جاسکے، مسلح افواج نےمغربی محاذ پر دہشتگردی کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں بلاتعطل جاری رکھیں۔

مسلح افواج اپنی قوم کی تہہ دل سے شکر گزار ہیں: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ’معرکہ حق‘ قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مثالی ہم آہنگی کی بہترین مثال رہا، ’معرکہ حق‘ میں پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت شامل رہی، مسلح افواج اس تنازع کے دوران قوم کےحوصلے، ثابت قدمی اور جذبے کو سلام پیش کرتی ہیں، مسلح افواج اپنی قوم کی تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

بہادرقوم کی طاقت، عزم اور سب سے بڑھ کربےلوث حمایت اور دعائیں ان کٹھن حالات میں ہمارے ساتھ رہیں، قوم کی حمایت پاکستان کی مسلح افواج کے لیے سب سے مؤثر قوت بڑھانے والا عنصر ثابت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ جب بھی پاکستان کی خودمختاری کوخطرہ یا علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارےدل اور ہمدردیاں ان شہدا کے لواحقین اور خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم اپنے زخمی ہم وطنوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے ہر افسر، جوان، فضائی محافظ اور نیول اہلکار کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، مسلح افواج کی جرات، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانی نے میدانِ جنگ میں کامیابی کو ممکن بنایا۔

سیاسی قیادت، نوجوانوں اور میڈیا کے شکرگزار ہیں: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہم خاص طور پر پاکستان کے نوجوانوں کے شکر گزار ہیں، نوجوانوں نے ملک کے سائبر اور انفارمیشن محاذ پر فرنٹ لائن سپاہیوں کا کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے متحرک اور باوقار میڈیا کے بھی شکرگزار ہیں، پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا کی جھوٹ پر مبنی مہم اور غیرذمہ دارانہ جنگی جنون کے خلاف آہنی دیواربنا رہا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اپنے سفارتی عملے کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، سفارتی عملے نے عالمی فورمزپرپاکستان کے مؤقف کی مؤثر نمائندگی کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اپنے سائنسدانوں اور انجینئرزکا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے مقامی، خصوصی نوعیت کی ٹیکنالوجیز تیارکیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ ٹیکنالوجیز  آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ مسلح افواج اپنے سیاسی رہنماؤں کی انتہائی شکرگزار ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کے عزم کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج خاص طورپر رہنمائی کے لیے وزیراعظم اوران کی کابینہ کے ارکان کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ملک کے لیے تقدیربدلنے والے فیصلے کیے، وزیراعظم اور کابینہ نے اس نازک صورتحال سے نکالنے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026