پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے مئی کے تیسرے ہفتے کی ونڈو پر اتفاق ہوگیا


پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے مئی کے تیسرے ہفتے کی ونڈو پر اتفاق ہوگیا

فرنچائزز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے اپنے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور دستیابی پوچھی ہے جس پرکچھ پلیئرز نے دستیابی ظاہر بھی کی ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز نے بقیہ میچز کیلئے 17 سے 25 مئی کی ونڈو پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے معطل ہونے والی پی ایس ایل کے بقیہ میچز مئی کے تیسرے ہفتے میں ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے، یہ میچز اب 17 سے 25 مئی کی ونڈو کے دوران ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز ہے کہ میچز کا آغاز وہیں سے کیا جائے جہاں سلسلہ ٹوٹا تھا یعنی کہ راولپنڈی اور پھر اختتامی میچز لاہور میں ہوں جبکہ بعض فرنچائزز نے تجویز دی کہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے اگر ایک ہی وینیو رکھ لیا جائے تو بہتر ہوگا۔

ذرائع نے بتایاکہ وینیو کے معاملے پر براڈکاسٹ پروڈکشن ٹیم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب فرنچائزز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے اپنے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور دستیابی پوچھی ہے جس پرکچھ پلیئرز نے دستیابی ظاہر بھی کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی پلیئرز کا روسٹر مکمل نہ ہوا تو اس سے کیلئے دو تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک تجویز یہ ہے کہ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ منعقد کیا جائے جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ فائنل الیون میں غیر ملکی پلیئرز کی کم سے کم تعداد کے قانون میں معمولی تبدیلی کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام معاملات پر پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں تبادلہ خیال جاری ہے اور جلد حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *