
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی عوام متحد ہیں اور 93 فیصد پاکستانیوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 93 فیصد پاکستانیوں نے وطن عزیز کے دفاع کےلیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
گیلپ سروے میں بھارت سے کشیدگی کے باوجود 72 فیصد پاکستانیوں نے امن کی بھی بات کی اور جنگ کو نقصان دہ قراردیتے ہوئے بچنے کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب سروے میں 27 فیصد پاکستانی جنگ کی حمایت کرتےدکھائی دیے اور بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا کہا۔
یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد کشمیر میں مظفر آباد، کوٹلی اور باغ سمیت مریدکے اور شگر گڑھ میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے 31 پاکستانیوں کو شہید اور 57 کو زخمی کیا۔
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت ما منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت بھارت کے 5 طیاروں کو تباہ کیا، پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔
Leave a Reply