
اسلام آباد: پلاننگ کمیشن نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی شماری کا ڈیٹا جاری کردیا۔
ڈیجیٹل اقتصادی شماری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل 71 لاکھ 4 ہزار کاروبار ہیں اور ان اداروں میں برسر روزگار افراد کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 121 ہے۔
ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں 43 لاکھ کاروبار اور ایک کروڑ 36 لاکھ ورک فورس ہے، سندھ میں 13 لاکھ کاروبار اور 57 لاکھ ورک فورس ہے، خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ کاروبار اور 39 لاکھ ورک فورس ہے، بلوچستان میں 3 لاکھ کاروبار اور13 لاکھ ورک فورس ہے جب کہ اسلام آباد میں 86 ہزار کاروبار،6 لاکھ ورک فورس ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 27لاکھ 79ہزار899 ریٹیل دکانیں ، ایک لاکھ 88 ہزار 843 ہول سیل دکانیں، 8 لاکھ 25 ہزار 254 سروسز کی دکانیں ، 2 لاکھ 56 ہزار 926 ہوٹلز اورایک لاکھ 19ہزار 789ہسپتال ہیں جن میں سے 13ہزار 883 سرکاری اور ایک لاکھ 5 ہزار 956 نجی اسپتال ہیں۔
ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں رہائشی اور معاشی اکٹھے عمارات کی تعداد 11 لاکھ ہے، 3 کروڑ 4 لاکھ رہائشی عمارتیں ہیں اور 51 لاکھ معاشی عمارات ہیں جب کہ ملک میں 5 لاکھ 30 ہزار جھگی ، خیمے یا غاروں میں رہائشیں ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق پاکستان میں 2 لاکھ 42 ہزار 616 اسکولز ہیں جن میں سے ایک لاکھ43ہزار 599 سرکاری اور 99 ہزار 17 نجی اسکولز ہیں، پاکستان میں 11 ہزار 568 کالجز ہیں جن میں سے 4 ہزار 26 سرکاری اور6 ہزار 942 نجی کالجز ہیں جب کہ ملک میں 214 یونیورسٹیاں ہیں جن میں سے123سرکاری اور 91 پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہیں، اس کے علاوہ 36 ہزار 331 مدارس بھی ہیں۔
اقتصادی شماری کے نتائج کا اعلان وزارت منصوبہ بندی میں کیا گیا جو پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اور ساتویں خانہ و مردم شماری 2023 کے ساتھ ملا کر کی گئی ہے جو ایک اہم اقدام ہے۔
Leave a Reply