7 سے 10ستمبر تک سندھ میں تیز بارش کی پیشگوئی،کراچی سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ


7 سے 10ستمبر تک سندھ میں تیز بارش کی پیشگوئی،کراچی سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ

19 اگست کو کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد کا منظر، فوٹو: رائٹرز

7  سے 10 ستمبر کے دوران سندھ میں  وقفے  وقفے سے تیز بارشوں کا  امکان ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے  زیر  آب  آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہے، ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچنےکا امکان ہے، اس نظام کے باعث سندھ اور پنجاب کے مشرقی علاقوں میں 6 ستمبر سے تیز مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 10 ستمبر کے دوران  تھر پار کر مٹھی، اسلام کوٹ ، ننگرپار کر ، چھاچھرو، ڈیپلو، عمرکوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، خیر پور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈواٰلہ یار، ٹنڈو محمد خان ، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، کشمور ، سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکار پور ،گھوٹکی اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

تیز بارشوں سے کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ تیز بارشوں سے میر پور خاص، شہید بینظیر آباد ، تھر پارکر، خیر پور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدر آباد کے علاقے بھی زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کے کئی اضلاع  میں بھی  بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی 6 سے 8 ستمبرکے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش سے پنجاب  میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صور تحال مزید خراب ہو سکتی ہے، برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *