بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر نینا گپتا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نینا گپتا اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد میں اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈنا کی شادی کے استقبالیہ میں شریک ہوئیں، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی قیاس آرائیوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
اداکارہ نے اپنی کامیڈی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “مجھے بس یہی چاہیے، حقیقی زندگی کی بدھائی ہو”۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بدھائی ہو نہیں ہے، میں حاملہ نہیں ہوں، سچ یہ ہے کہ ساڑھی کا کپڑا بہت موٹا تھا جس کی وجہ سے میں تقریب میں موٹی نظر آرہی تھی۔
نینا گپتا نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ مجھے اس عمر میں اپنے حمل کے بارے میں قیاس آرائیاں پسند آئیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ایک قوم کے طور پر ترقی کر رہے ہیں۔’


























Leave a Reply