6 سال میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی


کراچی: 6 سال میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی

2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔

2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 190 فیصد بڑھ کر  178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے  10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی  دی گئی ہے۔

کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *