سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے کم سے کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو گولی مار دیں تو پاکستان کے مسئلے حل ہو جائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے کم سے کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی ماردیں یا چوک پر پھانسی لگا دیں تو پاکستان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا 28 ویں ترمیم ضرور آئے گی، جس میں این ایف سی سمیت دوسرے معاملات باہمی رضا مندی سے حل ہو جائیں گے۔

























Leave a Reply