5 سال بعد قومی ائیرلائن کی اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے اڑان بھر گیا اور پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹرمیں لینڈ کرے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مانچسٹر ائیرپورٹ پر بھی پہلی پرواز پہنچنے پر خصوصی تقریب ہوگی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی تقریب میں شریک تھیں۔






















Leave a Reply