Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 4 ہائیکورٹس ججز کے تبادلوں اور ایک کے مستعفی ہونے کا امکان

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
  • ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
  • پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
تازہ ترین

4 ہائیکورٹس ججز کے تبادلوں اور ایک کے مستعفی ہونے کا امکان

DAILY MITHAN Nov 11, 2025 0


27ویں ترمیم: 4 ہائیکورٹس ججز کے تبادلوں اور ایک کے مستعفی ہونے کا امکان

نئی ترمیم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو اختیار دیتی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے ججوں کا بین الصوبائی تبادلہ ان کی رضامندی کے بغیر بھی کر سکے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: دی نیوز کو قابل بھروسہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دو ہفتوں کے اندر ہائی کورٹ کے چار ججز کا تبادلہ متوقع ہے۔

نئی ترمیم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو اختیار دیتی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے ججوں کا بین الصوبائی تبادلہ ان کی رضامندی کے بغیر بھی کر سکے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل ایک جج یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ پنشن کی اہلیت کیلئے کم از کم 5 سالہ سروس مکمل کرتے ہی وہ عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ 

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ مخصوص جج پنشن کے اہل ہوتے ہی عہدہ چھوڑ دیں گے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ پانچ ججز کے نام ظاہر کرنا فی الحال قبل از وقت ہوگا کیونکہ اس حوالے سے تاحال کچھ بھی تحریری نہیں ہے۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ باضابطہ پیش رفت اُس وقت ہی شروع ہوگی جب 27ویں آئینی ترمیم باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گی۔ 

سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے تبادلوں کی اجازت دینے والی شق کی ضرورت اُن ججوں کے طرزِ عمل کے باعث محسوس کی گئی جنہوں نے (سرکاری حلقوں کے بقول) عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ 

مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو اختیار ہوگا کہ وہ متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کے بعد کسی بھی ہائی کورٹ کے جج کا ملک کے کسی بھی حصے میں تبادلہ کرسکے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت کو یہ بھی یقین ہے کہ ترمیم کے نفاذ کے بعد جوڈیشل کمیشن میں اس کا اثر و رسوخ مزید بڑھ جائے گا، کیونکہ کمیشن کی نئی تشکیل میں جسٹس منیب اختر شامل نہیں ہوں گے جو اس وقت کمیشن کے رکن ہیں۔ اسی دوران، اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت کے نتیجے میں مجوزہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس امین الدین خان کی تقرری پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس سے قبل پیپلز پارٹی نے اس عہدے کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام پیش کیا تھا۔ جیسا کہ میڈیا نے پیر کے روز خبر شائع کی کہ سپریم کورٹ کے چار ججز (جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، اور جسٹس علی باقر نجفی) کے ناموں پر وفاقی آئینی عدالت میں تقرری کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔ 

ابتدائی طور پر حکومت نے اس نئی عدالت کیلئے سات رکنی بینچ کی تجویز دی تھی، لیکن پیپلز پارٹی نے یہ تعداد 9 تک بڑھانے پر زور دیا، تاکہ ہر صوبے سے دو ارکان شامل ہوں جبکہ ایک رکن اسلام آباد سے ہو۔

وفاقی آئینی عدالت کی ابتدائی تشکیل کیلئے ہائی کورٹس سے جن ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اُن میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس روزی خان بریچ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ہائی کورٹ کے چار ججز کی تبادلوں سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے جنہیں 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد مختلف صوبوں اور ریجنز میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026