کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت 25 ہزار 500 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 11ہزار 862 روپےہوگئی ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت21ہزار 862 روپے کم ہوکر 4لاکھ38ہزار 839 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 255 ڈالر کم ہوکر 4895 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں گزشتہ روز فی تولہ سونا 35500 سستا ہوا تھا اور آج 25500 روپے کمی کے بعد دو روز میں سونا مجموعی طور پر 61 ہزار روپے سستا ہوا ہے۔


























Leave a Reply