پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 3 مارچ کو چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا جس کے مناظر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھے جاسکیں گے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 44 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا جو شام 7 بج کر 23 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن 4 بج کر 34 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔


























Leave a Reply