27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف ابڑو کا مستعفی ہونے کا اعلان


27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف ابڑو کا مستعفی ہونے کا اعلان

فوٹو: فائل

سینیٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹر نے کہا کہ وہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر  کی وجہ سے آئینی ترمیم پر ووٹ دینے آئے۔

سیف اللہ ابڑو نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح ہم سب کے لیے قابل فخر ہے،صدر ٹرمپ نے جتنی عزت ہمارے فیلڈ مارشل کو دی کسی صدر اور وزیراعظم کو نہیں دی۔

سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ یہی ہاؤس ہوگا، پہلے یہی کام فروغ نسیم کرتے تھے اب آپ کررہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو یہی کام بیرسٹر علی ظفر کریں گے۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا میں آج سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

سیف اللہ ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت میری اہلیہ گرفتار ہوئی تھیں، میرے خاندان کے 10 افراد اٹھائے گئے تھے،کسی پی ٹی آئی رکن نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *