26 ارکان کی معطلی اورنااہلی ریفرنس پرحکومتی اور اپوزیشن کمیٹی میں معاملات طے


پنجاب اسمبلی: 26 ارکان کی معطلی اورنااہلی ریفرنس پرحکومتی اور اپوزیشن کمیٹی میں معاملات طے

فوٹو: فائل

لاہور:   پنجاب اسمبلی  میں 26  ارکان کی معطلی  اور  نااہلی ریفرنس  پر حکومتی اور  اپوزیشن کمیٹی کے  درمیان  معاملات  طے  پاگئے۔

 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی ریفرنس کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے پراتفاق ہوا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مذاکراتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

 اسپیکرملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کی روایات کو نہ دہرایا جائے، اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے مگر  آئین کے مطابق۔

صوبائی وزیرپارلیمانی امور مجتبٰی شجاع الرحمان نے میڈیا  سےگفتگو میں بتایا کہ حکومت و اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے، آج کا اجلاس نتیجہ خیز رہا آئندہ اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی ارکان کی طرف سےگالم گلوچ اور ممبرکی تضحیک نہیں کی جائےگی۔

مجتبٰی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ  اتفاق  رائے ہوا  ہےکہ لیڈر  آف دی اپوزیشن کی ایوان میں بات کو  وزن دیا جائےگا،کوئی نعرے بازی نہیں کی جائےگی جس سے لیڈر آف  اپوزیشن ڈسٹرب ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے خطاب میں بھی کوئی احتجاج نہیں ہوگا اور نہ نعرے لگیں گے۔

مجتبٰی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ معطل 26 ممبران سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے، معطل ارکان کی بحالی کا اعلان اسپیکرخود کریں گے،  بزنس ایڈوائزرکمیٹی میں جو فیصلہ ہوگااس کے مطابق اجلاس چلائیں گے، ایتھکس کمیٹی دیکھےگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی تو اس کی سزا کا تعین ہوگا.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *