1900 روپے کی کمی کے اگلے ہی روز سونے کی قیمت میں دگنا اضافہ


1900 روپے کی کمی کے اگلے ہی روز سونے کی قیمت میں دگنا اضافہ

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی/فوٹوفائل

کراچی: ملک  بھر  میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت  3 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 35ڈالر  اضافے کے بعد  3326 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *