19 میں سے 17 ججز کی شرکت، جسٹس منیب اور جسٹس عائشہ شریک نہ ہوئے


سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس: 19 میں سے 17 ججز کی شرکت، جسٹس منیب اور جسٹس عائشہ شریک نہ ہوئے

دو ججز کے مستعفے ہونے اور تین کے آئینی عدالت میں منتقل ہونے کے بعد ججوں کی تعداد 19 رہ گئی— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے 19 میں سے17جج شریک ہوئے اور دو ججوں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے شرکت نہیں کی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے ججوں کی مجموعی تعداد 24 تھی اور دو ججز کے استعفےکے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

تین ججوں کے آئینی عدالت میں منتقل ہونے کے بعد ججوں کی تعداد 19 رہ گئی۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ رولز 1980 کا جامع جائزہ مکمل کرلیا گیا اور نئی ترامیم منظور کی گئیں۔

منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔ جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان، جسٹس عقیل عباسی کی کمیٹی نےمسودہ تیارکیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *