
18 سالہ کینیڈین سوئمر سمر میکنٹوش نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
سمر میکنٹوش نے کینیڈین سوئمنگ ٹرائلز میں 200 میٹر میڈلے کے دوران عالمی نیا ریکارڈ قائم کیا۔
سمر میکنٹوش کا ریکارڈ وقت 2 منٹ 05.7 سیکنڈ رہاجو سمر میکنٹوش کا اس ایونٹ میں تاریخ کا تیسرا تیز ترین وقت تھا۔
سمر میکنٹوش سے قبل ہنگری کی کاٹینکا ہوسزو نے 2015 میں 2 منٹ 06.12 سیکنڈ کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ سمر میکنٹوش نے ہفتے کو 400 میٹر فری اسٹائل میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
مزید برآں کینیڈین ٹین ایجر نے 800 میٹر فری اسٹائل میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔
Leave a Reply