بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنوش کی شادی کی افواہیں سرگرم ہیں، بتایا جارہا ہے کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی حلقوں میں اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنوش کے بارے میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں 14 فروری کو شادی کررہے ہیں ۔
ان افواہوں کے مطابق جوڑے کی شادی کی ایک نجی تقریب ہوگی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوست شریک ہوں گے۔
اگرچہ اب تک نہ تو دونوں اداکاروں اور نہ ہی ان کی ٹیموں کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔
تاہم یہ خبر اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کہ دونوں اداکار اپنی ذاتی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
چند ماہ قبل دونوں اس وقت بھی خبروں کی زینت بنے جب افواہوں کا بازار گرم ہوا کہ مرونال اور دھنوش ریلیشن شپ میں ہیں۔
تاہم مرونال ٹھاکر نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا تھا کہ دھنوش صرف ایک اچھے دوست ہیں۔
سب سے پہلے یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں تھیں جب سن آف سردار 2 کی اسکریننگ کے دوران مبینہ طور پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں مرونال اور دھنوش کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اور سرگوشیاں کرتے دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ مرونال نے دھنوش کی دونوں بہنوں کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا۔
یاد رہے کہ سال 2022 میں اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانتھ نے شادی کے 18 سال کے طویل دورانیے کے بعد اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔
























Leave a Reply