اسلام آباد: 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔


























Leave a Reply