Skip to content
  • Monday, 16 March 2026
  • 3:46 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی: سیکرٹری پیٹرولیم

حالیہ پوسٹس

  • آسکر کی تقریب میں ہسپانوی اداکار نے فلسطین کے حق میں نعرہ لگادیا
  • چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا
  • اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنےسے 10 مریض ہلاک
  • متنازع ریویو پر پی سی بی کا احتجاج، شکایت درج کروا دی
  • چیٹ جی پی ٹی میں بہت بڑی تبدیلی جو آپ کو ضرور پسند آئے گی
Headline تازہ ترین

14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی: سیکرٹری پیٹرولیم

DAILY MITHAN Mar 16, 2026 0


14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی: سیکرٹری پیٹرولیم

پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے سے کمپنیوں کو فائدہ نہیں ہوا، تیل کی دستیابی یقینی بنانے میں مدد ملی: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا ہےکہ  14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس ضرورت پوری نہیں کر سکیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم  نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، پاکستان کو تقریباً 70 فیصد پیٹرولیم  مصنوعات مشرقِ وسطیٰ سے حاصل ہوتی ہیں جب کہ عام حالات میں عرب ممالک سے تیل 4 سے 5 دن میں پاکستان پہنچ جاتا ہے لیکن اس وقت جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 187 ڈالر اور پیٹرول کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اجلاس کے دوران سینیٹر منظور احمد نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا فائدہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پہنچایا گیا تاہم سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا  قیمتوں میں اضافہ پیٹرولیم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے اپنایا گیا  اوراس اقدام سے کمپنیوں کو فائدہ نہیں ہوا، قیمتیں بڑھانے سے درآمدات جاری رکھنے اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے میں مدد ملی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ نے سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ7 مارچ سےپہلے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کیا تھی اور اس میں کتنا اضافہ ہوا، اس پر اوگرا حکام نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 100 فیصد اور  پیٹرول کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 سیکرٹری پیٹرولیم نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک میں خام تیل کے 11 دن، ڈیزل کے 21 دن، پیٹرول کے 27 دن، ایل پی جی کے 9 دن اور جے پی ون کے 14 دن کے ذخائر موجود ہیں۔

سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے حکومت ریلیف پیکیج پر بھی کام کر رہی ہے۔

حکام نے اجلاس میں بتایا کہ  14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس ضرورت پوری نہیں کر سکیں گے اور  پاور سیکٹر کی ضروریات دوسرے ذرائع سے پوری کی جائیں گی، آذربائیجان کی کمپنی سے ایل این جی خرید سکتے ہیں تاہم اسپاٹ خریداری 24 ڈالر تک ہو گی جب کہ قطر سے9 ڈالر پر گیس ملے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنےسے 10 مریض ہلاک
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
متنازع ریویو پر پی سی بی کا احتجاج، شکایت درج کروا دی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں بہت بڑی تبدیلی جو آپ کو ضرور پسند آئے گی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں فائرالارم بج گیا، وجہ کیا بنی؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
نیب نے مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
سونا 1800 روپے سستا، فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
مشہور رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ نے شادی کی پیشکش کی تھی: رابعہ انعم کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال ہونا شروع
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ تک فاصلہ، تعمیراتی کام اورٹریفک جام سے آگ کنٹرول میں مشکلات ہوئیں، سی ای او واٹر کارپوریشن
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کی جانب سے فیس بک میں صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو اسرائیل سے نکالنے کا حکم
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر اسپتال کو دی جاسکتی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
فرانسیسی صدر کا ایران سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ انتظامیہ کا آبنائے ہرمز سے گزرنیوالے بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے اتحادکا منصوبہ
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
بیٹی کے کردار پر شک، باپ نے کلہاڑی سے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
اچھرہ بازار میں عید کی خریداری کیلئے آئے شہریوں کی جیب کاٹنے والی 2 خواتین گرفتار
DAILY MITHAN Mar 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026