کراچی میں ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیے گئے جب کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن فوڈ رائیڈرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیے ہیں اور باقی 13 ہزار دیگر ہیوی وہیکلز میں ٹریکر کی تنصیب جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہیوی وہیکلز کے ٹریکرز کا کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہے، ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر سے تجاوز کرتی ہے تو چالان ہوگا۔
دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن فوڈ رائیڈرز کےخلاف ایکشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ آن لائن فوڈ رائیڈرزکوبلا کر ضابطہ اخلاق کی پابندی کاکہا ہے کیونکہ آن لائن فوڈ رائیڈرزٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔





















Leave a Reply