وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔
پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، تحریک انصاف مذاکرات کے لیے سنجیدہ تجاویز لے کر اسپیکر اسمبلی کے دفتر آجائیں۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر پی ٹی آئی کے پرانے لوگوں سے بھی بات چیت کرنےکے لیے تیار ہیں لیکن ان کے پاس مینڈیٹ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی اختیارات محمود خان اچکزئی کو دیے ہیں لیکن علیمہ خان کہتی ہیں جو مذاکرات کی بات کرے گا اس کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں ہے۔
اس موقع پر پروگرام میں شامل پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہا کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت سنجیدہ ہے تو ان سے مذاکرات کرے۔






















Leave a Reply