مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی 102 سالہ خاتون انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہیں جس کی وجہ ان کا منفرد طرز زندگی ہے۔
جن باؤ لینگ کا تعلق چین کے صوبے Zhejiang کے علاقے Taizhou سے ہے اور وہ اپنے علاقے میں لمبی عمر اور خوش مزاج شخصیت کے باعث جانی جاتی ہیں۔
حیران کن طور پر 102 سال کی عمر میں بھی وہ ذہنی طور پر بہت زیادہ مستعد ہیں۔
جسمانی طور پر بھی ان کی صحت مثالی ہے اور انہیں گزشتہ 50 سال میں کبھی بھی اسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
وہ صبح 9 بجے کے قریب اٹھتی ہیں، نہانے کے بعد باغ میں سورج کی روشنی کا لطف اٹھاتی ہیں۔
شام 7 بجے وہ سونے کے لیے لیٹ جاتی ہیں جبکہ دن بھر کئی بار کچھ منٹ کے لیے قیلولہ بھی کرتی ہیں۔
ان کے بیٹے ہو ہوامی نے بتایا کہ ان کی والدہ دن بھر میں 15 گھنٹے سوتی رہتی ہیں۔
اسی طرح 102 سالہ خاتن کی غذا بھی کافی منفرد ہے۔
ان کا دوپہر اور رات کا کھانا نوڈلز یا چاولوں پر مشمل ہوتا ہے اور انہیں گوشت کھانا پسند ہے۔
کھانے کے علاوہ کیک اور چائے وغیرہ بھی انہیں پسند ہیں جن کے لیے براؤن چینی اور کھجوروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
وہ روزانہ 2 انڈے اور 3 مالٹے بھی کھاتی ہیں مگر سبزیاں انہیں زیادہ پسند نہیں۔
اگرچہ اب ان کی ٹانگوں کے جوڑ زیادہ لچکدار نہیں رہے اور چلنے کے لیے مدد کی ضرورت پڑتی ہے، مگر ان کی بینائی اب بھی بہترین ہے اور ہاتھ بالکل درست کام کرتے ہیں، یہاں تک کہ وہ سلائی بھی کرلیتی ہیں۔


























Leave a Reply