کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ پر پاکستان کی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جزباتی پوسٹ کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے سانحے کے حوالے سے غفلت اور حفاظتی اقدامات پر سوال اٹھایا ہے۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ‘گل پلازہ میں جو ہوا وہ نہایت دل دہلا دینے والا ہے، جس طرح قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔’
اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا، بلکہ ایک یاددہانی ہےکہ کس طرح غفلت، حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی اور خاموشی کی قیمت عام لوگوں کو اپنے مستقبل سے چکانی پڑتی ہے۔’
ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ ‘ہم متاثرین کے صرف تعزیت کے نہیں بلکہ جوابدہی کے بھی مقروض ہیں، اللہ پسماندگان کو اس ناقابل تصور نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔’


























Leave a Reply