رئیل اسٹیٹ کمپنی بی ٹی پراپرٹیز نے متحدہ عرب امارات میں اپنے کامیاب ایک سال مکمل ہونے پر دبئی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں نئے ولاز اور جدید آفس اسپیسز کے بڑے منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا۔
دبئی کے علاقے سٹی واک میں واقع کوکا کولا ایرینا میں بی ٹی پراپرٹیز نے اپنی دبئی مارکیٹ میں کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب منعقد کی۔
تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض حسین، ان کی اہلیہ بینا ملک ریاض اور اہلخانہ نے خصوصی شرکت کی، اس عزم کے ساتھ کے بی ٹی پراپرٹیز دبئی کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔
تقریب کے دوران کمپنی نے اپنے نئے ڈیزائن کردہ سیلز سینٹر کے افتتاح اور مکمل طور پر فرنشڈ ماڈل اپارٹمنٹس کی نمائش کا بھی اعلان کیا۔
گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ریاض ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 2026 کے آغاز میں پریمیم کمرشل آفس اسپیسز اور جدید 4 بیڈ روم ولاز لانچ کرنے کا اعلان کیا۔
تقریب کی خاص بات عالمی شہرت یافتہ موسیقی بینڈ Maroon 5 کی لائیو پرفارمنس تھی، جس نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔
اس موقع پر سرکاری حکام، عالمی سرمایہ کاروں اور رئیل اسٹیٹ ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کمپنی کے فلیگ شپ منصوبے “وعدہ” کو دبئی ساؤتھ میں ایک جدید، ماحول دوست اور کمیونٹی پر مبنی رہائشی منصوبہ قرار دیا گیا۔
یہ منصوبہ 27 مئی کو لانچ کیا گیا تھا، جبکہ اس کا پہلا مرحلہ صرف ایک ہفتے میں مکمل طور پر فروخت ہو گیا۔
بی ٹی پراپرٹیز کے مطابق تعمیراتی کام شیڈول سے بھی تیز رفتار سے جاری ہے۔ خریداروں کو باقاعدگی سے ڈیجیٹل پیش رفت رپورٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔
منصوبے میں جدید ٹاؤن ہاؤسز، لگژری اپارٹمنٹس اور پرتعیش ولاز شامل ہیں، جبکہ تعلیمی ادارے، طبی سہولیات، ریٹیل زون اور اسپورٹس ایریاز بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔
تقریب کا اختتام شاندار میوزیکل شو کے ساتھ کیا گیا۔






















Leave a Reply