یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم


یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

جنگ بندی سے دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس/ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے  پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

انتونیو گوٹریس نے بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی پائیدار امن میں کردار ادا کرے گی، جنگ بندی سے دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اماراتی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے خاتمے کی امید ظاہر کی۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے کہا دونوں ممالک اس موقع کو کشیدگی میں کمی اور خطے کے پائیدار امن کے لیے استعمال کریں۔

ادھر  جرمنی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت ہی کشیدگی کے خاتمے کی کنجی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *