روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادی جس حد تک جا رہے ہیں اس پر انہیں پچھتاوا ہوگا۔
روسی انٹیلیجنس سروس ایس وی آر سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں اگر انہوں نے جوہری عنصر استعمال کیا تو اس کا انجام کیا ہوگا، روسی توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں سے یوکرین امن عمل تباہ کر رہا ہے۔
روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا جس میں یوکرینی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔
روسی انٹیلی جنس کی برطانیہ و فرانس کیجانب سے یوکرین کو جوہری ٹیکنالوجی دینے کی تیاری کی اطلاعات
روسی انٹیلی جنس کی برطانیہ اور فرانس کی جانب سے یوکرین کو جوہری ٹیکنالوجی دینے کی تیاری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
روسی انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس یوکرین کو جوہری ہتھیاروں کے پرزے اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی تیاری میں ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست فوجی تصادم کے خطرات سے خبردار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ماسکو میں فرانسیسی سفارت خانے نے روسی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو جھوٹا قرار دے دیا۔


























Leave a Reply