لاہور: مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی کو جوئے پروموشن کے مقدمے میں فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔
لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 16 جنوری کو طلب کرلیا۔
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے جہاں انہیں چالان کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔
دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ آپ کا بغیر اجازت کے یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنا غیر قانونی ہے، آپ کو وی لاگ کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنا چاہیے تھی۔
اس پر سعد الرحمان نے مؤقف دیا کہ گزشتہ سماعت پر انہوں نے بیانِ حلفی دیا تھا اور ان کے نزدیک وہی اجازت دی تھی جس پر عدالت نے کہا کہ آپ خود سے کیسے خود کو اجازت دے سکتے ہیں؟کیونکہ جازت صرف عدالت دیتی ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ پراسکیوشن بھی آپ کے وی لاگنگ سے خوش نہیں۔
اس موقع پر وکیل سعدالرحمان نے کہا کہ ہمیں نہیں سمجھ آرہی کہ ہم کس چیز کی اجازت لیں کیونکہ ہم تو اپنے چینل پر وی لاگ کر ہی نہیں رہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سعد الرحمان کا یوٹیوب چینل مال مقدمہ ہے اور ان کا چینل این سی سی آئی نے ضبط کر رکھا ہے۔
اس پر عدالت نے واضح کیا کہ سعد الرحمان کا یوٹیوب چینل مال مقدمہ ہے اور این سی سی آئی نے اس چینل کو ضبط کر رکھا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ وی لاگنگ کی جاسکتی ہے تاہم ضبط شدہ چینل سے ویڈیوز اپلوڈ کرنا غیر قانونی ہے، آپ وی لاگنگ کریں مگر اس چینل سے اپلوڈنگ غیرقانونی ہے۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا ہے۔






















Leave a Reply