
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 28 مئی یوم تکبیر پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم آویزاں کردیئے گئے۔
پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔
ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اور افواج کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
Leave a Reply