یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش


یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش

یہ فیصلہ بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں سمجھتے: یورپی یونین— فوٹو:فائل

یورپی یونین نے پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کے اعلامیے کے مطابق یورپی یونین فوجی عدالت کی جانب سے 25 شہریوں کو سزا پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں سمجھتے، ہر شخص کو مناسب و مؤثر قانونی نمائندگی کا بھی حق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی ہیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *