یورپی ملک لکسمبرگ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ


یورپی ملک لکسمبرگ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ

حالیہ مہینوں میں زمینی حالات شدید بگڑ چکے ہیں، دنیا بھر میں دو ریاستی حل کے حق میں نئی تحریک ابھر رہی ہے: وزیر اعظم لکسمبرگ—فوٹو: فائل

یورپی ملک لکسمبرگ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں  ایجنسی  کے مطابق لکسمبرگ نے رواں ماہ  اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کو بطورریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم لکسمبرگ  لُک فریڈن کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں غزہ میں  زمینی حالات شدید بگڑ چکے ہیں، دنیا بھر میں دو ریاستی حل کے حق میں نئی تحریک ابھر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لکسمبرگ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہوگا۔

البتہ وزیراعظم لُک فریڈن اور وزیرِ خارجہ  نے پارلیمانی کمیشن کو بتایا کہ حتمی فیصلہ فرانس، بیلجیئم اور دیگر ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد سامنے لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ  حالیہ دنوں میں لکسمبرگ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنےکا فیصلہ کرنے والا پہلا ملک نہیں ہے۔

اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *