ہیری پوٹر سیریز کی اسٹار ایما واٹسن پر 6 ماہ تک گاڑی ڈرائیو کرنے پر پابندی عائد


ہیری پوٹر سیریز کی اسٹار ایما واٹسن پر 6 ماہ تک گاڑی ڈرائیو کرنے پر پابندی عائد

ایما واٹسن / اسکرین شاٹ

ہیری پوٹر فلموں کی سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کو 6 ماہ تک کے لیے ڈرائیونگ کرنے سے روک دیا گیا۔

35 سالہ برطانوی اداکارہ پر یہ پابندی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر عائد کی گئی۔

اداکارہ کو 31 جولائی 2024 کو انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ کے 30 میل فی گھنٹہ والے زون میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

اب عدالت کی جانب سے اداکارہ کو سزا سنائی گئی ہے۔

ہائی ویکام مجسٹریٹس کورٹ کی جانب سے 16 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کے لیے 1400 ڈالرز جرمانے اور 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی کی سزائیں سنائی گئیں۔

اداکارہ عدالتی سماعت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایما واٹسن کے مقدمے کے فوری بعد عدالت نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے ایک اور مقدمے کی سماعت کی جو ہیری پوٹر میں کام کرنے والی ایک اور اداکارہ Zoë Wanamaker کے خلاف تھا۔

اس اداکارہ نے اس فلم سیریز میں کیوڈچ ٹیچر میڈم ہوچ کا کردار ادا کیا تھا اور انہیں اگست 2024 میں تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور انہیں بھی ایما واٹسن جیسی سزا سنائی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تیز رفتاری سے گاڑی چلانے سے قبل ان دونوں اداکاراؤں کے ڈرائیونگ لائسنسز میں 9 پنالٹی پوائنٹس موجود تھے جبکہ نئے مقدمات میں مزید 3 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس سے ان پر برطانوی قانون کے تحت 6 ماہ کی پابندی کا اطلاق ہوگیا۔

واضح رہے کہ ایما واٹسن کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں اور ابھی تدریس اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *