بالی وڈ کے ریپ گلوکار اور میوزک پروڈیوسر یو یو ہنی سنگھ نے معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کندھے پر ٹیٹو بنوا رہے ہیں۔
ہنی سنگھ نے کندھے پر کوئی عام ٹیٹو نہیں بنوایا بلکہ یہ بالی وڈ لیجنڈ ‘اے آر رحمان’ کا سگنیچر ٹیٹو ہے۔
ہنی سنگھ نے ویڈیو کے کیپشن میں اے آر رحمان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ یہ ٹیٹو پیارے لیجنڈ کیلئے ہے۔
اس سے قبل ہنی سنگھ نے بازو پر اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے نام کا پہلا سگنیچر ٹیٹو بنوایا تھا جس کی تصویر بھی انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کی تھی۔
ہنی سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے جسم پر 3ٹیٹو بنوائے ہیں جس میں پہلا ان کی والدہ اور تیسرا گلوکار اے آر رحمان کا ہے جب کہ انہوں نے دوسرے ٹیٹو کو عوام سے چھپالیا۔

























Leave a Reply