
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی کال پروفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں نوجوان سامنے آگئے اور ایچ الیون سائٹ پر 200 سے زائد والنٹیرز کو ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی۔
تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔
رضاکاروں کو فائر ریسکیو سمیت دیگر امدادی سرگرمیوں پر بھی تربیت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلیے تربیتی مشقیں ہفتہ اوراتوار بھی جاری رہیں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد بھر کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کردیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے متعلق آگاہ کیا گیا، ڈرل مشقوں کا مقصد جنگی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کرنا ہے۔
Leave a Reply