پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ جیو پر نشر ہونے والے ان کے شو کی میزبانی کے لیے پہلی ترجیح وہ نہیں بلکہ اداکارہ تھیں۔
’ہنسنا منع ہے‘ کے حال ہی میں نشر ہونے والے پروگرام میں معروف اداکارہ صبا قمر نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 سمیت دیگر پروجیکٹس کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
دورانِ شو تابش ہاشمی نے مزاحیہ انداز میں دعویٰ کیا کہ چینل ابتدائی طور پر اس شو کے لیے صبا قمر کو سائن کرنا چاہتا تھا۔
اسٹیج پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے تابش اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور شہرۂ آفاق پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ کے تناظر میں کہا کہ وہ (صبا قمر) دراصل جیو کا اصل چہرہ ہیں، پھر میزبان نے اپنی نشست اداکارہ کو دے دی۔
حاضرین و ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہنسنا منع ہے کی میزبانی کے لیے میں پہلی ترجیح نہیں تھا بلکہ صبا قمر تھیں۔
میزبان نے اپنے مخصوص انداز میں مذاق کرتے ہوئے مزید کہا کہ پھر جیو نے سوچا کہ پروگرام اچھا بھی کرنا ہے تو مجھے ہائیر کر لیا، نہیں میں مذاق کر رہا ہوں۔
تابش ہاشمی کی اس بات پر صبا قمر نے قہقہہ لگاتے ہوئے برجستہ جواب دیا اور کہا کہ رکیے، رکیے مجھے کہنے دیجیے، جیو جس بجٹ کی پیشکش کر رہا تھا، اس پر صرف تابش ہاشمی ہی رضامند ہو سکتے تھے، صبا قمر نہیں آتیں۔
ان کے اس جملے پر حاضرین نے تالیاں بجا کر داد دی۔


























Leave a Reply