پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ ہم ورلڈکپ کے لیے جا رہے ہیں، جو بورڈکہےگا ہمیں وہی کرنا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف نہ کھیلنےکا فیصلہ حکومت کا ہے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ یہ پچز 200 رنز والی نہیں تھیں لیکن ہم نے کیا، اس کی وجہ ہماری بیٹنگ تھی، ہمیں اندازہ ہےکہ سری لنکا میں مختلف پچز ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں ہمارے لیے اچھا چانس ہے، ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بابر اعظم پر سوشل میڈیا پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے، بابراعظم کو ریلیکس ہوکرکھیلنے دیں تاکہ وہ اسی طرح رنزکرتے رہیں، فخر زمان 10سال سے پاکستان سےکھیل رہے ہیں، انہیں ہم بیک کریں گے۔


























Leave a Reply