امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں اور وہ کیا جو کوئی نہ کرسکا۔
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، ناکامیوں کے دہانے پرتھا لیکن ایک سال میں جو ہم نے حاصل کیا وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا، ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔
انہوں نے کہاکہ بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی،بائیڈن دور میں غیرقانونی امیگرینٹس نے نوکریاں لیں، ہماری انتظامیہ میں ساری نئی نوکریاں امریکا میں پیدا ہونےوالوں کو ملیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے، امریکا میں غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ بندکردیا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ منشیات کا زمین اور سمندر کے راستےآنا 94 فیصد کم کردیا ہے






















Leave a Reply