ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے: خواجہ آصف


ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے: خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے__فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی توگالیاں دیتی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں وزیراعظم نے تین سے چاربار مذاکرات کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی تو ہمیں گالیاں دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، اپنے ادارے سے احتساب کی ابتدا کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *